سویلین حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سول حکومت کی نااہلی کیخلاف تھی، سویلین حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا دیگررہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  سیکرٹریٹ میں پولیس چھاپے کی سخت مذمت کرتے ہیں، پولیس نے سرچ وارنٹ نہیں دیا، آج رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا ۔سویلین حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ہائبرڈ نظام مزید نہیں چل سکتا۔رؤف حسن کینسر کے مریض ہیں، ہمارے 10 کارکنوں کا کوئی اتا پتا نہیں، موبائل بند جا رہے ہیں، اس لاقانونیت سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

عمرایوب نے کہا کہ پٹرول، گاڑیوں، تمباکو کی سمگلنگ کی بات کی گئی، کیا بارڈروں پر پٹواری کھڑے ہیں ایران سے پٹرول کیسے سمگل ہوتا ہےجو سمگلنگ میں ملوث ہے ان لوگوں کو ٹارگٹ کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سول حکومت کی نااہلی کیخلاف تھی، سویلین حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ہائبرڈ نظام مزید نہیں چل سکتا، آج کے چھاپے کا ہدف ہمارے ایم این ایز کے حلف نامے تھے، بیان حلفی نشانہ تھا، ریڈ بہانہ تھا، جب ادارے (ن) لیگ، پیپلز پارٹی کا دفاع کریں گے تو عوام داد نہیں دیں گے

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کو  تین قسم کی آفرز ہو رہی ہیں، نمبر ون پیسے، دوسرا وزارت، تیسرا انہیں کہا جا رہا ہے کیسز کے لیے تیار ہو جائیں۔ہمارے لیڈر کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، جمعے والے دن ہم باہرنکل رہے ہیں، جمعے کو ملک کی آزادی، آئین کی بحالی، مہنگائی کیخلاف باہرنکلیں گے۔

رہنما تحریک انٖصاف اسد قیصر نے کہا ہمارے ایم این ایز کو تین قسم کی آفرز ہو رہی ہیں، نمبر ون پیسے، دوسرا وزارت، تیسرا انہیں کہا جا رہا ہے کیسز کے لیے تیار ہو جائیں،پی ٹی آئی رہنماؤں نے جعمہ کے روز احتجاج کا اعلان بھی کر دیا ۔

Back to top button