ملک بھرکے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی۔
ملک بھرکے صارفین کےلیےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ20 پیسےاضافے کی منظوری دی ہے۔
منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
نیپرا نےجولائی تا ستمبر2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے کےمطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر2024 کے ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے74 پیسے فی یونٹ تھی۔
