اپوزیشن گرینڈ الائنس کاوفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کا فیصلہ

اپوزیشن گرینڈ الائنس نے حکومت مخالف تحریک کیلئےوفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کرنے کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق حکومت مخالف اتحادنے26 اور27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کیلئےتمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ شامل ہونےکی دعوت دی گئی ہے۔
کانفرنس میں مستقبل کےلائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اورحکومت کےخلاف تحریک کیلئےآئندہ کےایجنڈا طےکیاجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن گرینڈالائنس کی تمام جماعتیں اس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
دوسری جانب حکومت مخالف اتحادکے سلسلےمیں تحریکِ تحفظِ آئین اور جی ڈی اے کی مشترکہ کمیٹی قائم کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق گرینڈ اپوزیشن الائنس کوتوسیع دینےکےمعاملے میں پیش رفت ہوئی ہے،جس کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نےمشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
کمیٹی میں جی ڈی اےسےڈاکٹرصفدرعباسی،سردار رحیم،زین شاہ اور حسنین مرزا شامل ہوں گےجبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان سےسلمان اکرم راجا،صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی،حلیم عادل شیخ، ساجد ترین اوراخونزادہ حسین یوسفزئی کونامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع نےبتایا کہ کمیٹی مشترکہ سیاسی جدوجہد کےبنیادی نکات کوحتمی شکل دے گی، جس کےبعد اپوزیشن اتحاد کی اگلی بیٹھک26 اور27 فروری کواسلام آباد میں ہوگی۔