چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نےبنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

چیمپئنز ٹرافی کے6ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی ٹیم نے پہل کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر236رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے237 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر47 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے45 رنز اسکور کیے۔اس کے علاوہ رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے13 اور تسکین احمد نے10 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سےمائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکےنے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے237 رنز کا ہدف5 وکٹوں کے نقصان پر47 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رویندرا نے شاندارسنچری بنائی، وہ 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ان کے علاوہ ٹام لیتھم نے55 اور ڈیون کونوے نے30 رنزبنائے، کین ولیمسن 5 اور ول ینگ صفرپر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس 21 اور مائیکل بریسویل 11 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد ، ناہید رانا ، مستفیض الرحمان اور  رشاد حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔

Back to top button