جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا.

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، پاکستان بار کونسل کے اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ نے حق میں ووٹ دیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئینی بینچ کا فیصلہ سات اور پانچ کے تناسب سے ہوا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے فیصلے کی مخالفت کی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس عائشہ ملک پنجاب سے،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جمال مندوخیل بلوچستان سے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی سندھ سے جب کہ جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا سے بینچ میں شامل ہیں۔

Back to top button