سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سےمتعلق بل قومی اسمبلی میں جمعے کے روز پیش کیا جائے گا۔
پارلیمانی ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23کی جائے گی اور سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہوگی جب کہ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سےپیش کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی میں اختلاف رائے ہے لیکن کوئی فارورڈ بلاک نہیں : بیرسٹر گوہر
ذرائع نےبتایا کہ بل نجی کارروائی کےدن بیرسٹر دانیال چوہدری پہلے ہی پیش کرچکے ہیں ۔
ذرائع کےمطابق بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی جب کہ ترمیم شدہ شیڈول کےمطابق اجلاس آج ختم ہوجانا تھا۔
دوسری جانب پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے۔