روس کے ڈپٹی وزیر اعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر اعظم الیکسی اوورچوک دو روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر اعظم الیکسی اوورچوک 18 ستمبر کو وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی اسلام آباد پہنچےگا، روسی وفد ڈپٹی وزیر اعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات کرےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کےمابین خوش گوار تعلقات ہیں، یہ تعلقات تجارت و توانائی کےشعبہ جات سمیت کئی جہتوں کےعکاس ہیں۔

واضح  رہے کہ پاکستان کی اگلے سال اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی رکنیت سےپہلے روسی اعلی سطح دورہ انتہائی معنیٰ خیز ہے۔

آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے : علی امین گنڈاپور

Back to top button