ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی : پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دےکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

چین میں جاری چیمپینز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کےخلاف 5 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نےایک گول اسکور کیا۔

گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دےکر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گرین شرٹس کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ روایتی حریف بھارت نے 1-2 سے شکست دی تھی۔ایونٹ کا فائنل آج چین اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائےگا۔

چین پاکستان کوہراکرایشین چیمپئنزکےفائنل میں پہنچ گیا

Back to top button