ایرانی وزیر خارجہ ایک بار پھر اسلام آباد پہنچ گئے

امریکا سے مذاکرات کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے ہیں جب کہ مذاکرات کے لیے تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوبارہ دوطرفہ ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مسقط سے روس جانے کے بجائے واپس اسلام آباد آئے ہیں اور اب وہ ماسکو جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگئے تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مسقط سے ماسکو روانہ ہونا تھا تاہم عباس عراقچی اب دوبارہ اسلام آباد آئے ہیں۔
