پہلگام فالس فلیگ پاکستان کے لیے عزت کا باعث بنا: رمیش سنگھ اڑورا

 

وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اڑورا نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ پاکستان کے لیے عزت کا باعث بنا۔

اقلیتی برادری پر مظالم اور پہلگام فالز فلیگ کے حوالے سے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اڑورا نے کہا  کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی، مودی حکومت نے نام نہاد پہلگام واقعے کو اقلیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے بہانے کے طور پر استعمال کیا۔

رمیش سنگھ اڑورا نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کوئی نیا رجحان نہیں،بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا بھارت میں مختلف حیلے بہانوں سے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

لاہور کی بڑی شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

صوبائی وزیر کامزید  کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر شاندار مثال قائم کی، بھارت میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں منانے نہیں دی گئیں۔اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کا کوئی موازنہ نہیں ہے، پاکستان میں تمام شہریوں کو بلاامتیاز مذہبی آزادی، مساوی حقوق اور مکمل ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

Back to top button