لاہور کی بڑی شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

لاہور کی بڑی شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ٹریفک پولیس موبائل گاڑیوں پر نصب کیمروں کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور کی اہم شاہراہوں کو ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے گا، جبکہ لین اور لائن کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ٹریفک پولیس موبائل گاڑیوں پر نصب کیمروں کے ذریعے خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کرے۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے بھی سخت اقدامات کا اعلان کیا۔
اجلاس کے دوران زگ زیگ ڈرائیونگ کرنے والوں کی موٹرسائیکل 3 دن کے لیے تھانے میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ لین ڈسپلن، ون وے کی خلاف ورزی اور سڑک کنارے غیر قانونی پارکنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں غیر منظم ٹریفک ٹرینڈ قابل تشویش ہے اور اس کی بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
برطانیہ کا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا اعلان
انہوں نے سی ٹی او لاہور کو واضح ہدف دیا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جائے اور ناجائز پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
