برطانیہ کا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا اعلان

 

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق اقدام کا مقصد ایران کی مذہبی حکومت کے ناقدین اور مختلف یہودی گروہوں کے مطالبات کو پورا کرنا ہے، جو طویل عرصے سے اس تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو یہ برطانیہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی خودمختار ملک کی باقاعدہ مسلح فورس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے گا۔ اس سے قبل برطانیہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت صرف غیر ریاستی تنظیموں کو ہی دہشتگرد قرار دیا جاتا رہا ہے۔

 

مجھ پر قاتلانہ حملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں: امریکی صدر

دوسری جانب یورپی یونین پہلے ہی ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

Back to top button