مجھ پر قاتلانہ حملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں: امریکی صدر

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میڈیا عشائیہ میں فائرنگ کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ حملہ آور شخص نے 50 گز دور سے حملے کی کوشش کی، خیال ہے ہدف میں ہی تھا، میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سےتعلق نہیں۔ حملہ آورکا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکے ہزاروں افراد کی جانیں بچائیں، جلد معلوم کرلیں گے کہ آیا یہ واحد شوٹرتھا۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ، خاتون اول، نائب صدر کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ایک اہلکار کو گولیاں لگی ہیں جبکہ حملہ آور پکڑا گیا ہے، ملزم انتہائی بیمار انسان ہے، ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح کے واقعات پیش آئیں۔

 

وائٹ ہاؤس میں فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل

ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پاگل لوگ ہیں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے،  مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔

Back to top button