پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کوخلا میں بھیج دیا

پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان نے سیٹلائٹ کو چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھجوایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مقامی طور پر تیار کیےگئے ای او سیٹلائٹ کی لانچنگ ایک اور اہم سنگ میل ہے اور ای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کے خودانحصاری اور شاندار ٹیکنالوجی کی طرف اہم سفرہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ای او تھری شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کرےگا، یہ سیٹلائٹ غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کےلیےجدید تصویری ڈیٹابھی فراہم کرےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ای اوتھری کی کامیابی ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھےگی، ای او تھری سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کی تکمیل میں مدددےگا اور پائیدارسماجی ومعاشی ترقی میں کردار ادا کرےگا۔
سپارکو کی جانب سےای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تاریخی کامیابی کا اعلان کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی موقع پر وزیرِاعظم نے سپارکو کےانجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا اور خلائی شعبےمیں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے غیر متزلزل تعاون کا بھی اعادہ کیا۔
