ترکی کی ہرمز میں بچھائی بارودی سرنگیں صاف کرنے کی پیشکش

 

 

ترکی نے آبنائے ہرمز میں بچھائی بارودی سرنگیں صاف کرنے کی پیشکش دی ہے۔

ترکی نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کر دی ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اگر خطے میں امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں حصہ لینے پر غور کر سکتا ہے۔یہ ایک پیچیدہ اور تکنیکی نوعیت کا کام ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ماہر ٹیمیں شامل ہوں گی، تاہم ترکیہ اس عمل میں شرکت کے لیے تیار ہے اور اسے اس حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں۔

 

امریکی وفد کادورہ منسوخ،ایران جنگ کےکارڈز ہمارے پاس ہیں،ڈونلڈٹرمپ

حاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ترکیہ ایسے اقدامات کو انسانی ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کے طور پر دیکھتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت، خاص طور پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔

Back to top button