وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں جدید پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں فلمی اور میڈیا صنعت کے فروغ کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، یہ منصوبہ لاہور میں قائم کیے جانے والے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل ’اینڈ ٹو اینڈ‘ میڈیا روڈکشن حب ہوگا، جہاں فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے پاکستان کی فلمی صنعت کی بحالی جدید ٹیکنالوجی، وسائل اور عالمی معیار کی سہولیات کے ذریعے ممکن بنائی جائے گی، جبکہ وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرون ملک انحصار میں نمایاں کمی لائی جائے گی۔

فلم سٹی میں جدید سٹوڈیوز، ساؤنڈ سٹیجز اور پوسٹ پروڈکشن لیبز قائم کی جائیں گی، جبکہ شوٹنگ کے لیے مختلف سیٹس، مکمل سہولیات اور ایک مرکزی جھیل بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے انعقاد کے لیے کنونشن ہالز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

 

پی ایس ایل فائنل : پی سی بی کا ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبے میں میڈیا ٹریڈ ہب، فلم اور میوزک سکول کا قیام بھی شامل ہے، جو نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے سے پنجاب فلم سٹی سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Back to top button