پاور ڈویژن کی 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کے لیے فیس ختم کرنے کی درخواست

 

پاور ڈویژن نے 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کے لیے فیس ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

وزارت توانائی نے نیپرا سے 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کے لیے فیس ختم کرنے اور لائسنس کی شرط ختم کرنے کے لیے باضابطہ نظرثانی کی درخواست کر دی۔

پاور ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیس اور لائسنس سے گھریلو صارفین کے لیے غیر ضروری بیوروکریٹک رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں، جبکہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کی کوششیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

ادارے کے مطابق پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے بھی اس معاملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے 25 کلو واٹ یا اس سے کم کے نظاموں کے لیے پرانا منظوری نظام برقرار رکھنے کی حمایت کی۔

علاوہ ازیں پاکستان سولر ایسوسی ایشن، پاکستان آلٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی ان تبدیلیوں پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تقسیم کار کمپنیوں سے اختیار واپس لینا صارفین کیلئے مشکلات بڑھا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کی آج دوبارہ اسلام آباد آمد متوقع

دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سولر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Back to top button