امریکی وفد کادورہ منسوخ،ایران جنگ کےکارڈز ہمارے پاس ہیں،ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا کاکہناہے کہ ایرانی جب چاہیں کسی بھی وقت امریکا سے بات کر سکتے ہیں، اس جنگ میں تمام کارڈ امریکا کے پاس ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ میں نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔جب سارے کارڈز ہمارے پاس ہیں تو 18 گھنٹے کا سفر کرکے وہاں جا کر بے مقصد باتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

دریں اثنا سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بھی صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے دورے کی منسوخی کا اعلان کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ایرانی قیادت کے اندر شدید اختلافات اور کنفیوژن پائی جاتی ہے اور یہ واضح نہیں کہ اصل میں قیادت کون کررہا ہے، حتیٰ کہ خود انہیں بھی اس بارے میں یقین نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور غیریقینی صورت حال کا شکار ہے، گزشتہ رات وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ہفتے کی صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے، تاہم اب ان کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی۔

Back to top button