رواں سال پاکستان کی ایران کے ساتھ درآمدات 78کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں

پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے،درآمدات 78کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال ایران سے درآمدات 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق ایران سے درآمدات تقریباً 2 فیصد بڑھیں، پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔
صدرمملکت چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق اس سےقبل مسلسل 3 مالی سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر رہیں تھیں، امریکی پابندیوں کےباعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ تھی۔
