ایران کاامریکا کے حد سے زیادہ مطالبات تسلیم کرنےسےصاف انکار

ایران کے  سفارتی ذرائع  نے کہا ہےکہ  ایران امریکا  کے حد  سے  زیادہ مطالبات  تسلیم نہیں کرے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے  دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں  ایران کے مطالبات اور امریکا کے مؤقف  پر اپنے تحفظات بیان کیے۔

ٹیلیگرام  پر جاری بیان میں  ایرانی وزیر خارجہ نےکہا کہ انہوں نے جنگ بندی اور ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنے اصولی مؤقف کی وضاحت کی ہے۔

ایران کے امریکی مؤقف  پر تحفظات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر  اسلام آباد میں موجود ایک ایرانی سفارتی ذرائع نے رائٹرز کو  بتایا کہ اصولی طور  پر ایران  حد سے  زیادہ مطالبات قبول نہیں کرے گا۔

اس سے قبل  ایرانی حکام نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکی نمائندوں سے براہ راست ملاقات نہیں کریں گے بلکہ اپنی بات پاکستان کے ذریعے پہنچائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ  وٹکوف اور کشنرکا دورہ پاکستان کینسل کردیا ہے۔

خیال رہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان  مذاکرات  تعطل کا شکار ہیں،  ایران نے آبنائے ہرمز کو بڑی حد تک بند کر دیا ہے جب کہ امریکا نے ایران کی تیل برآمدات روک رکھی ہیں۔

Back to top button