میکرون نے امریکا کو ناقابل اعتبار اتحادی قراردیدیا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکا کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دے دیا۔
ایک بیان میں ایمانوئل میکرون نے امریکا کے حوالے سے بات کی اور امریکا کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایمانوئل میکرون ہمیشہ فرانسیسی زبان ہی میں بات کرتے ہیں مگر امریکا کو ناقابل اعتبار کہنےکیلئے انہوں نے انگزیزی ہی کا لفظ استعمال کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے امریکا سے مطالبہ کیا تھاکہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کم کرے۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ تنازع کو صرف سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے، سب کو پرامن رہنے کی ضرورت ہے، آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ کا نشانہ خاص طور پر فرانس نہیں تھا۔
فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ انتہائی اہم ہے کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی شرط اور کنٹرول یا ٹول ٹیکس کھولا جائے جب کہ مذاکرات کو جلد دوبارہ شروع ہونا چاہیے جس میں اسٹیک ہولڈرز کی حمایت شامل ہو۔

Back to top button