ایرانی عازمین حج کاپہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

ایرانی عازمین حج کا121رکنی پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔
سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ایرانی ائیرلائن کا طیارہ حج کیلئے طبی، اور دیگر خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 121 رکنی عملے کو لیکر مدینہ منورہ پہنچا۔
وزارت حج اور عمرہ نے بتایاکہ ایرانی عازمین حج مدینہ منورہ میں 7 روز گزاریں گے اور رواں سال 30ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج سعودیہ پہنچیں گے۔

Back to top button