چین پاکستان کوہراکرایشین چیمپئنزکےفائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کوایشین ٹرافی کےسیمی فائنل میں شکست،چین فائنل میں پہنچ گیا۔

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی سیمی فائنل میں چین نےپاکستان کو شوٹ آؤٹ پر0-2 سے شکست دےکرتاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کےفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

چین میں جاری ایونٹ کےسیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ چین سےتھااورتوقع کیا جارہی تھی کہ قومی ٹیم باآسانی کامیابی حاصل کرکےفائنل میں جگہ بنا لےگی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

میچ میں گرین شرٹس نےانتہائی خراب کھیل کامظاہرہ کیااور ول کرنےکے ئی یقینی مواقع ضائع کیے۔مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سےبرابررہااورپاکستان نے پانچ پینالٹی کارنرز مس کیے۔پینالٹی شوٹ آؤٹ پرپاکستان نےچارپینالٹی مس کردیں اور چین نےشوٹ آؤٹ پر0-2 سےکامیابی حاصل کرلی۔میچ میں پاکستان کاواحد گول ندیم احمدنےکیا۔

 دوسری جانب ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی 2024کےسیمی فائنل میں بھارت نےجنوبی کوریا کو1-4 سےشکست دےدی۔

دوسرےسیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم مقررہ وقت میں بھارت کے4 گولز کے جواب میں صرف ایک ہی گول کرسکی۔

بھارت کی جانب سےجرمن پریت سنگھ اوراتم سنگھ نےایکایک جبکہ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کئے۔

شاداب کی پینتھرز نےشاہین کی لائنز ہرادیا

ایونٹ کا فائنل منگل 17 ستمبرکو بھارت اور چین کےدرمیان کھیلاجائے گا۔پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئےمنگل کوہی مدمقابل آئیں گی۔

Back to top button