شاداب کی پینتھرز نےشاہین کی لائنز ہرادیا

چیمپئنز ون ڈےکپ کےپانچویں میچ میں شاداب کی پینتھرزنےشاہین کی لائنز کو 84 رنزسےشکست دیدی۔

فیصل آبادمیں کھیلےگئےمیچ میں پینتھرزکے284 رنز کےہدف کاتعاقب کرتےہوئے لائنز کی پوری ٹیم 35.2اوورزمیں199رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

قبل ازیں پینتھرز نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرتےہوئے46.5 اوورزمیں10وکٹوں کے نقصان پر283رنزبنائےتھے۔

پینتھرز کی جانب سےمبصر خان 90 اورحیدر علی84 رنزکے ساتھ نمایاں رہے، کپتان شاداب خان نے37رنز بنائے۔

لائنز کی طرف سےکپتان شاہین آفریدی اوراحمد دانیال نےتین،تین،سراج الدین اور عامر یامین نےدو،دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں لائنز کےامام الحق60رنزاورعرفان خان35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

چین پاکستان کوہراکرایشین چیمپئنزکےفائنل میں پہنچ گیا

پینتھرز کی جانب سےاسامہ میر اورشاداب نےتین، تین محمد حسنین نے2 اورعماد بٹ نےایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button