کنواری اورشادی شدہ خواتین کوفہد مصطفی سےعشق کیوں ہوگیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نےکہا ہےکہ ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کےبعد،کنواری لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کو اداکار فہد مصطفیٰ سےعشق ہوگیاہے۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی شو کے دوران ہانیہ عامراور فہد مصطفیٰ کے مقبول ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کےبارےمیں بات کرتے ہوئے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری پر تبصرہ کیا۔

عتیقہ اوڈھو نےکہا کہ فہد مصطفیٰ نےثابت کردیا کہ وہ ایک حقیقی اداکار ہیں، اُنہوں نے اپنی لازوال اداکاری کےذریعےاپنےکردارمیں جان ڈالی۔

سینیئر اداکارہ نےکہا کہ فہد مصطفیٰ نےنہ صرف شاندار اداکاری کی بلکہ اُن کے ڈائیلاگز کا اندازِ بیاں اورچال چلن بھی قابلِ تعریف ہے۔اُنہوں نےکہا کہ فہد مصطفیٰ اپنےکردار اوراداکاری کی وجہ سےملک بھی کی لڑکیوں کےخوابوں کے ہیرو بن گئے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نےمزید کہا کہ اس ڈرامےکے بعد،کنواری لڑکیوں سمیت شادی شدہ خواتین کو بھی فہدمصطفیٰ سے عشق ہوگیاہے۔

اس سے قبل نادیہ خان نےکہا تھا کہ میری سہیلیاں بھی فہد مصطفیٰ کےپیچھے پاگل ہورہی ہیں، وہ مجھے میسجز کرکے کہتی ہیں کہ یہ فہد مصطفیٰ نے کیا کردیا، یہ کتنے تبدیل ہوگئےہیں، یہ تو سب کے کَرش بن گئے ہیں۔

 ایشوریہ اورسلمان خان کےنکاح کی پرانی خبریں ایک بارپھروائرل

واضح رہے کہ اداکار،پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نےڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کےذریعے10 سال بعد ڈراموں میں واپسی کی ہے۔

Back to top button