ایشوریہ اورسلمان خان کےنکاح کی پرانی خبریں ایک بارپھروائرل

بچن خاندان کی بہو اوربھارتی اداکارہ ایشوریہ رائےاورابھیشیک بچن کےمابین طلاق کی افواہوں کےدرمیان سلمان خان اورایشوریہ رائے کےنکاح کی پرانی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

اداکارہ ایشوریارائےاورسلمان خان کےخفیہ نکاح کی خبرنےاداکارہ کےکیریئر کو بُری طرح متاثرکیا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ایشوریارائےاورابھیشیک بچن کی شادی سےقبل یہ خبرسامنے آئی تھی کہ اداکارہ نےسلمان خان سےخفیہ کرلیاہے۔اس نکاح کی تقریب بھارتی شہر پونےکےلوناوالا میں واقعہ بنگلے میں منعقد ہوئی تھی جبکہ نکاح کیلئےممبئی سے قاضی بلوایا گیاتھا۔

رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ ایشوریا رائےنےسلمان خان سےنکاح کیلئےاسلام قبول کیا تھا، اداکارہ کے والدین کواس نکاح کا علم نہیں تھا جبکہ دونوں اسٹارز کےاہلخانہ نےنکاح کی تقریب میں شرکت بھی نہیں کی تھی۔

یہ خبربھی سامنے آئی تھی کہ نکاح کےبعد،سلمان خان اورایشوریارائےخفیہ طورپر ہی ہنی مون کیلئےنیویارک بھی گئےتھے۔

ان خبروں نےایشوریارائے کےفلمی کیریئرکوشدید متاثرکیاتھا۔تاہم ایک شوکےدوران اداکارہ سےخفیہ نکاح سےمتعلق سوال پوچھا گیاتھا۔

ایشوریا رائےنےکہا تھا کہ اگر یہ خبرسچی ہوتی تو انڈسٹری کےلوگ اس خبرسےآگاہ ہوتے کیونکہ انڈسٹری چھوٹی سی جگہ ہے اور میں اُن لوگوں میں سےنہیں جو شادی کرکےانکارکردیں۔

اداکارہ نےمزیدکہاتھا کہ اگرمیں شادی کروں گی توپوری دُنیاکےسامنےفخرسےاپنی شادی کااعلان کروں گی۔

واضح رہےکہ سلمان خان اورایشوریہ رائےکے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی،بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھردونوں کےدرمیان رشتہ ٹوٹ گیاتھا۔

کنواری اورشادی شدہ خواتین کوفہد مصطفی سےعشق کیوں ہوگیا؟

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان نے آج تک ایشوریا رائے کی وجہ سے شادی نہیں کی۔

Back to top button