وزیراعظم اوربلاول بھٹومیں آئینی ترمیم پرتحفظات دور کرنے کیلئے معاملات طے

وزیراعظم شہباز شریف سےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات میں آئینی ترمیم پر تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا۔
شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اورمجوزہ آئینی ترامیم پربھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کےدوران مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماؤں نےاتفاق کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔
وزیراعظم سےملاقات کےبعد بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کےگھر پہنچے اور ان سےآئینی ترمیم کےحوالے سےتبادلہ خیال کیا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ مولانا کو بتایا ترمیمی بل پیپلزپارٹی بنا رہی ہے۔آپ کوئی تجویز دینا چاہتےہیں تو لےآئیں۔
خیال رہےکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کےججز کی مدت ملازمت میں اضافےاور نئی آئینی عدالت کےقیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کیلئےگزشتہ روزقومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس طلب کیےگئے تھے۔تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کےاعتراضات اورتجاویز کےباعث آئینی ترامیم منظوری کےلیےقومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔

Back to top button