وزیراعظم کےدورہ امریکہ سےواپسی پرآئینی ترمیم پیش کرنےکاامکان

وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ امریکہ سےواپسی پرآئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنےکاامکان ہے۔

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے توار کو رات دیرگئےتک جاری رہنے والا قومی اسمبلی اورگزشتہ روز3بار وقت کی تبدیلی کےباوجود نہ ہونےوالا سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ امریکا سےواپسی تک آئینی ترمیم کو مؤخرکردیا گیا۔

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کےججز کی مدت ملازمت میں اضافےاورنئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگرترامیم کی منظوری کیلئےگزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیےگئےتھےتاہم مولانا فضل الرحمان اوراپوزیشن کے اعتراضات اورتجاویزکے باعث آئینی ترامیم منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔

دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کیلئےبھی گزشتہ روزتین مرتبہ وقت تبدیل کیا گیا لیکن قومی اسمبلی کااجلاس ختم ہو تو اسکےبعد سینیٹ کےحکام آئے اورانہوں نے بتایا کہ اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔

اس حوالے سےآئینی کمیٹی کےبھی گزشتہ روز4 اجلاس ہوئےجس میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیاگیا تاہم کسی متفقہ نتیجے پرنہ پہنچنےکےباعث رات گئے اسپیکرنےاجلاس آج بروز پیر تک کےلیے ملتوی کر دیا تھا۔

آج بھی آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونےکےباعث پہلےسینیٹ اور پھرقومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

 بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سےملاقات،متفقہ ترمیمی بل پیش کرنےپراتفاق

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا تھا آئینی ترامیم کا پارلیمنٹ  سےمنظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی جیت ہوئی ہے۔آئینی ترامیم کا معاملہ غیرمعینہ مدت کے لیےملتوی کردیا گیا۔

Back to top button