میری شادی غلط وقت پر اور غلط لوگوں میں ہوئی : فردوس جمال

سینیئر اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ان کی شادی غلط وقت غلط لوگوں میں ہوئی۔ میری اہلیہ اور میرے سسرالی میرےلیے بطور فنکار سازگار نہیں تھے

اداکار فردوس جمال نےکہا کہ میری زندگی کاسب سے بڑا پچھتاوا یہ ہےکہ میری شادی غلط وقت پر اور غلط لوگوں میں ہوئی، میری اہلیہ اور میرے سسرالی میرےلیے بطور فنکار سازگار نہیں تھے۔

اداکار فردوس جمال نےکہا کہ میں ایک فنکار ہوں تومیری شادی کسی فنکارہ یا فنکار خاندان میں ہونی چاہیےتھی کیوں کہ ایک فنکار ہی کسی کے فن کی قدر کرسکتاہے۔غلط شادی نےنہ صرف مجھے تنہاکیا بلکہ میری شخصیت اور زندگی بھی بدل کررکھ دی۔مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ میری شادی وہاں کیوں ہوئی لیکن اگر ساتھی کےروپ میں کوئی فنکارہ ملتیں تو میرا ہنر مزیدنکھرتا۔

انہوں نےکہا کہ میں اپنی شادی اور بچوں سےبہت خوش ہوں بلکہ میں سب سے زیادہ خوش تو اپنےبڑے بیٹے حمزہ جمال کی پیدائش پر ہوا تھا۔

فردوس جمال نےکہا کہ اب میں 70 سال کا ہوچکا ہوں، اب آگے مجھے موت کےسوائے کچھ بھی نظر نہیں آتا۔

سینیئر اداکار فردوس جمال نےکہا کہ میں اپنی ماں کی گود سے ہی فنکار پیدا ہوا، میرےوالدین نے اپنی زندگی میں میرےفن اور صلاحیتوں کوبہت سراہا لیکن ان کی وفات کےبعد، سب کچھ بدل گیا۔

 اداکارہ حبابخاری،آرزاحمد کے کیاواقعی5بچے ہیں؟حقیقت سامنے آ گئی

Back to top button