سونےکی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

سونےکی عالمی،مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں10ڈالرکااضافہ ہونے سےنئی عالمی قیمت2587ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن24 قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں1700روپےکا بڑا اضافہ ہونےسےنئی قیمت2 لاکھ68ہزارروپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی10 گرام سونے کی قیمت بھی1458روپےبڑھ جانے سے2 لاکھ 29 ہزار767 روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آئی پی پیزکا کیپیسٹی چارجزمیں کمی سےانکار

عالمی اورمقامی سطح پرسونے کی قیمتوں میں بڑےاضافے کےبرعکس ملک میں پیر کے روزچاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2950روپے اور فی10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیرکسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پرمستحکم ہے۔

Back to top button