دنیا کی طاقتورترین فلیش لائٹ آ گئی

امیلنٹ ایم ایس32 نامی تیز ترین روشن فلیش لائٹ200,000 لیومنز تک روشنی پیدا کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنےہاتھوں میں ایک ستارے کو قید کرنےکا تصور کریں، جی ہاں۔امیلنٹ ایم ایس32 نامی فلیش لائٹ آپ کو بالکل ایساہی احساس فراہم کرسکتی ہے۔

امیلنٹ ایم ایس32 نامی تیز ترین روشن فلیش لائٹ200,000 لیومنزتک روشنی پیدا کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے، جو کہ کسی بھی تجارتی طورپر دستیاب فلیش لائٹ سےکہیں زیادہ ہے۔فلیش لائٹ ہاتھ میں پکڑنے سے آپ کواندازہ ہوجائےگا کہ دنیا کی روشن ترین ٹارچ کااستعمال کرنےسےکیسا محسوس ہوتاہے۔امیلنٹ اس قدر ناقابل یقین حد تک طاقتور ہےکہ دوسری ٹارچ جس سےآپ اس کا موازنہ بھی نہیں کر سکتے۔

اس سےقبل کی تیزترین فلیش لائٹ ایم ایس32 کےمقابلے میں تقریباًنصف طاقتور تھی جس میں “صرف”100,000 لیومنز لائٹ پیدا کرنےکی صلاحیت تھی۔

جدید ٹیکنالوجی کےاس دور میں ویسےتو ہرروز نت نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں، تاہم اب ایک امریکی کمپنی نےدنیا کی سب سےچھوٹی ایل ای ڈی لائٹ متعارف کرادی۔اس ایل ای ڈی کی لمبائی محض 26ملی میٹرجب کہ اس کی چوڑائی 5ملی میٹر ہے۔یہ لائٹ پانی کےاندر کام کرنےسمیت ہر طرح کےموسم میں بھی کام کرنے کےقابل ہے۔

سان فرانسسکو کی سلاغاث نامی کمپنی کی جانب سےتیارکردہ اس ایل ای ڈی لائٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بجلی سےچارج ہونے کےبجائےواچ کوچلانےوالےتین چھوٹے سیل کی مدد سےچلتی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دنیا کی اس چھوٹی ترین ایل ای ڈی لائٹ کی روشنی خود سے3 گنا بڑی لائٹ سےزیادہ ہے۔اس کمپنی کی جانب سے اس سےپہلے بھی چھوٹی اوراچھوتے ڈیزائن کی حامل لائٹس تیارکی جاچکی ہیں۔تاہم کمپنی کےمطابق یہ ان کی سب سےچھوٹی اوربہترین لائٹ ہے۔

20سال تک ایک ہی نمبراستعمال کرنیوالالاٹری جیت گیا

پستول کی گولی کی طرح دکھائی دینےوالی یہ ایل ای ڈی لائٹ سمندرمیں تحقیقات کےلیےجانےوالےافراد کوبھی ہنگامی حالات میں مددفراہم کرسکتی ہے۔جب کہ اسے سفرمیں بھی آسانی کے ساتھ لےجایا جاسکتا ہے۔

Back to top button