20سال تک ایک ہی نمبراستعمال کرنیوالالاٹری جیت گیا

امریکا میں ایک شخص نے20سال تک مسلسل ایک جیسے ہندسوں کاسیٹ استعمال کرتے ہوئے بالآخر10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کےعلاقے بلیک اسٹون سےتعلق رکھنےوالےتھامس اینسکونے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ جو ہندسےانہوں نےاپنے میگا ملین ٹکٹ کےلیےاستعمال کیےان کے لیےبہت جانے پہچانے تھے۔تھامس اینسکو نےبتایا کہ وہ ان ہی ہندسوں سےگزشتہ 20سال سےلاٹری میں قسمت آزمارہے ہیں۔یہ ہندسےان کی سالگرہ سےتعلق رکھتے ہیں۔

تھامس اپنےہمراہ اپنی ایلیہ کولاٹری ہیڈکوارٹرزلےکر گئے۔انکی اہلیہ20برس قبل اپنی علیحدہ لاٹری جیت چکی ہیں۔

لاٹری کےفاتح کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیسے اپنےبچوں اوران کےبچوں کی مددکےلیے استعمال کریں گے۔

Back to top button