آئینی ترمیم لانے کا کہنے والوں نے ہی حکومت سے کہا تھا کہ وہ نمبر ارینج کرلیں گے : سینیٹر علی ظفر

سینئر رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی تھی۔ آئینی ترمیم لانے کاکہنے والوں کی جانب سے ہی حکومت سے کہاگيا تھاکہ وہ نمبر ارینج کرلیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی ترمیم لانے کاکہنے والوں کی جانب سے ہی حکومت سے کہاگيا تھاکہ وہ نمبر ارینج کرلیں گے۔لہٰذا حکومت نے کسی کے کہنے پر فیصلہ کرلیا کہ راتوں رات پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم منظور کروالیں گے۔

 بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سےملاقات،متفقہ ترمیمی بل پیش کرنےپراتفاق

قبل ازیں مجوزہ آئینی ترامیم کےمعاملے پر قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے گرما گرم تقاریر کی گئیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتےہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سوال کیاکہ اگر آئینی ترمیم کا مسودہ وزیر قانون کے پاس بھی نہیں ہےتو بتایا جائےکہ آئینی ترامیم کا نسخہ کہاں سےآیا ہے؟ یہ توبنیادی انسانی حقوق کو بھی سلب کرناچاہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کاکہنا تھا کیا اپوزیشن کوئی اس ملک کی دشمن ہے، ہم کہتےہیں کہ آپ ترامیم لائیں پہلےیہاں ایوان میں ڈسکس تو کریں،اس طرح سےچوری چھپے رات کےاندھیرے میں قانون سازی پارلیمنٹ کےمنہ پر دھبہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےکہا کہ حکومت غلط ترامیم کرکے سپریم کورٹ کےاوپر ایک اور عدالت لانا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمٰن نے س کی مخالفت کی ہے۔

Back to top button