حکومت نے ایسا مؤقف نہیں دیا کہ ثاقب نثارکی آڈیوبنائی گئی

سابق چیف جسٹس کی متنازع آڈیو کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ایسا مؤقف نہیں دیا کہ ثاقب نثارکی آڈیو بنائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیا۔

فواد چوہدری پروگرام میزبان کی جانب سے سوال کے جواب میں کہا جب بھی نواز شریف یا مریم کا کیس آتاہے تو لیکس یا بیان حلفی سامنے لائے جاتے ہیں ، منطقی انجام یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کا مبینہ آڈیو کلپ میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانےکے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔

Back to top button