احساس راشن رجسٹریشن کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے شروع کردہ احساس راشن رجسٹریشن پروگرام کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی گئی ہے۔
عمران خان کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر نے اس حوالے سے کہا کہ احساس راشن رعایت کیلئے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا، گھرانے کا کوئی بھی فرد شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے معلومات لے سکتا ہے۔
اصل شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل سم پر ہی ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے ۔
