عمران خان کو سبق سکھانے کےلیے عدلیہ سمیت پورے نظام کو یرغمال بنالیا گیا ہے : سلمان اکرم راجا

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کسی بھی ادارے یا فرد کو اسٹیبلشمنٹ پر سوال اٹھانے سے روکنے کےلیے عدالتی آزادی پر حملہ کررہے ہیں۔ عمران خان کو سبق سکھانے کےلیے عدلیہ سمیت پورے نظام کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے 6 بل منظور کرکے سپریم کورٹ میں مزید 17 ججز کے تقرر کے منصوبے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت کردیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ایسے ججز سے بھری ہوں گی جو عوام کی شکایات کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کےمفادات کو ترجیح دیں گی۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے مبینہ طور پر اغوا اور تشدد کا نشانہ بننےوالے ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھا کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ ہر شخص خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئےکہاکہ اٹھو اور ملک میں انقلاب لائیں کیوں کہ اگر اب مزاحمت نہیں کی تو عوام کو کچل دیا جائےگا اور انصاف سے محروم کردیا جائے گا۔
سلمان اکرم راجا نے نے کہاکہ عمران خان کو سبق سکھانے کےلیے عدلیہ سمیت پورے نظام کو یرغمال بنالیاگیا ہے اور تمام قیدیوں کو سخت سزائیں دی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومتی ترجمان کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جاسکتا ہے جہاں ان کی قسمت کا فیصلہ بند دروازوں کے پیچھے فوج کا کرنل کرےگا۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم سے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے : رانا ثناء اللہ
سلمان اکرم راجا نے اس بل کی منظوری میں عجلت پر بھی تنقید کی جس میں سروس چیفس کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھاکر 5 سال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ اور مختلف کمیٹیوں سمیت ہر فورم پر عوام کی آواز بلند کرنے کےلیے فعال کردار ادا کرے گی۔
