سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری

سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا ہے جن میں 17 افراد کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، کینیڈا سمیت 6 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بےدخل کردیا گیا جن میں سے سعودیہ سے واپس بھیجےگئے 17 افراد کو حراست میں لےکر انسداد انسانی اسمگلنگ منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ،13 بھکاریوں،پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5،معاہدے کی خلاف ورزی پر 16،کام سے مفرور پر 23،کفیل کے بغیر کام کرنےپر 13،زائد المیعاد قیام پر 3 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیاگیا۔

سومالی لینڈ، عمان اور عرب امارات میں بلیک لسٹ پر 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیاگیا۔

ملکی معیشت کی مضبوطی،استحکام اولین ہدف ہے،وزیراعظم

اس کےعلاوہ کینیڈا میں زائد المیعاد قیام پر 1،عراق میں غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر 7، عرب امارات میں دستاویزات نہ ہونےپر 1،جیل سے رہا کر کے 9 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیاگیا۔

Back to top button