شادی میں دلہے کےگھر والوں نے 65 لاکھ پاکستانی روپے نچھاور کردیے
بھارت کی ریاست اترپردیش میں 2 بھائیوں کی شادی میں گھر والوں نے 65 لاکھ پاکستانی روپےسےزائد نوٹ نچھاورکردیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق اترپردیش کےعلاقےسدھارتھ نگر کے گاؤں دیولہوا میں شادی کی خوشی میں لڑکوں کےگھر والوں نےچھت، گیلری اور بالکونی سےلاکھوں روپےنچھاور کیے۔
ایک محتاط اندازے کےمطابق دلہا کےدوستوں اور گھر والوں نےخوشی میں تقریبا 20 لاکھ بھارتی روپے لٹائے ہیں جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 65 لاکھ 90 ہزار روپے کے قریب بنتےہیں۔
بندر مکان کی چھت پر چڑھ گیا ،وائلڈلائف کی سرچنگ
کرنسی نچھاورکرنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ چھت پر کھڑےلوگ 100، 200 اور 500 کےنوٹ کاغذ کی طرح ہوامیں اڑا رہےہیں۔
شادی میں شریک بچےاور کئی افراد کےعلاوہ دیگر نے بھی جھولی بھر کے نوٹ جمع کیے اوراس دوران دھکم پیل بھی ہوئی۔
دو بھائی افضال اور آرمان شادی کے بندھن میں بندے ہیں۔