بندر مکان کی چھت پر چڑھ گیا ،وائلڈلائف کی سرچنگ
کراچی: گارڈن کے رہائشی علاقے میں مکان کی چھت پربندر چڑھ گیا ۔
گارڈن البیلا چوک کے رہائشی علاقے کی ہے جہاں بندر کو مکان کی چھت پر چڑھے اور ادھر ادھر بھاگتےدیکھا جاسکتا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے ڈپٹی کنزرویٹر نےبتایا کہ کچھ دن قبل بھی اس علاقے میں بندر نظر آنےکی اطلاع ملی تھی جس کے بعدوائلڈ لائف ٹیم نےسرچ کیا تھا لیکن انہیں بندر نہیں مل سکا تھا۔
ڈپٹی کنزرویٹرکا کہنا ہےکہ آج بھی ٹیم متعلقہ علاقےمیں روانہ کی جائے گی۔
دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ نےبتایا کہ چڑیا گھر میں بندروں کی تعداد پوری ہےتاہم ہمیں بھی سولجربازار میں کئی روز سےبندرنظر آنےکی اطلاع مل رہی ہے۔