فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے : وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے،ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ،غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے امن و امان کی مجموعی صورت حال اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان دشمن عناصر کےلیے زمین تنگ کردی گئی ہے، یہ جنگ سکیورٹی فورسز کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے،دہشت گردی میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں، امن وامان کے قیام کےلیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں، سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔

Back to top button