وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے،ہراسانی کےواقعات میں ملوث افراد اور افواہیں پھیلانےوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔

ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دے دی جس کےمطابق ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پراپیگنڈے پر سخت کارروائی ہوگی،سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15 سال تک سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ 11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورےاختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی ہے، این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کےخلاف کارروائی کےلیے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہوگی۔

نیب ترامیم کیس : جسٹس حسن اظہر رضوی کا اضافی نوٹ

نگران حکومت نےدسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی،ایف آئی اے کےسائبر کرائم ونگ ختم ہوجائیں گے اور متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات دیں گے۔

Back to top button