وفاق نے سندھ سے عالمی بینک کے 4 ارب کے فنڈز کی رپورٹ مانگ لی

وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے سندھ حکومت سے عالمی بینک کے 4 ارب 10 کروڑ کے فنڈز کی رپورٹ مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی کو لکھے گئے خط میں وفاقی سیکرٹری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسپائر پرعملدرآمد کررہی ہے،جسے عالمی بینک کی مالی مدد سے تعاون حاصل ہے، اس کی کل رقم 200 ملین امریکی ڈالر ہے۔
خط میں مزید کہا گیا مالی سال 2023-24 کے حالیہ آڈٹ کے دوران، وفاقی آڈٹ ٹیم نے صوبوں کی جانب سے آڈٹ رپورٹس جمع نہ کرانے کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس سے پروگرام کے احتساب اور وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے اس کے مقاصد کو نقصان پہنچتا ہے۔اسی مناسبت سے، اس تشویش کو دور کرنے کے لیے متعدد یاد دہانیاں بھیجی گئی ہیں تاہم تاحال کوئی تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا۔
جسٹس بابرستارنےسنیارٹی لسٹ پرتحفظات کا اظہارکردیا
خط میں کہا گیا ہے کہ اسپائر پروگرام صوبوں کو فنڈز کا 90فیصد حصہ مختص کرتا ہے جو پروگرام کے کامیاب نفاذ میں ان کے اہم کردار کو نمایاں کرتا ہےاور صرف 10 فیصدفنڈز وفاقی سطح پر پروگرام کی سرگرمیوں کےلیے مختص کیے جاتے ہیں۔ یہاں یہ بتانا مناسب ہے کہ پروگرام کے آغاز سے ہی وفاقی سطح پر باقاعدہ آڈٹ کیے جاتے رہے ہیں، جو شفافیت اور جوابدہی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
