پیرس میں اولمپکس 2024کا میلہ سج گیا
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی، جس کےساتھ ہی کھیلوں کےسب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغازہوگیا۔ اولمپک مشعل کشتی کےذریعے لائی گئی، فرانس ک پرچم کےرنگوں سےمشعل کا استقبال کیاگیا۔
فلسطینی ایتھلیٹ کا پیرس میں شاندار استقبال
افتتاحی تقریب میں ایتھلیٹس کےدستوں کی کشتی پر آمد ہوئی، سب سے پہلے یونانی دستہ آیا،امریکن گلوکارہ لیڈی گاگا نےبھی پر فارمنس پیش کی۔تقریباً 3ہزار فنکاروں نے پر فارم کیا۔
ایتھلیٹ ارشد ندیم، سوئمر جہاں آراءنےپاکستانی پرچم تھام رکھا تھا فلسطینی دستے کاشائقین نےبھرپور خیر مقدم کیا۔
جنوبی کوریا اورکوک جزائر کےایتھلیٹ دریائے سین پرتیرتی پریڈ میں کشتی پر سوار ہیں۔