وزیرخزانہ نےتنخواہ دارطبقےپرٹیکس کابوجھ کم کرنےکااشارہ دیدیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےبجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کا اشارہ دیدیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے،سٹاک اوپر جا رہا ہے، کرنسی میں بھی استحکام ہےاورپالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے،ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کررہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے،آنےوالے بجٹ میں تنخواہ دار طبقےپربوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ میں بھی ٹیکس بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ سیکٹرمیں سٹہ بازی نہیں چلنے دیں گے، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کیلئےکام کر رہےہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا سعودی عرب، دبئی اورواشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، اوورسیز میں کوئی ناراضی نہیں ہے،ملک میں35 ملین ڈالر تک زر مبادلہ پہنچ چکا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی پہلے سےزیادہ اضافہ ہوا ہے۔ملک کو پرائیویٹ سیکٹر ہی آگے لے کر جائے گا۔
