پی ٹی آئی احتجاج کےدوران جاں بحق پولیس اہلکارکی نماز جنازہ ادا
پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کے دوران زخمی ہونےوالاپولیس اہلکارانتقال کرگیا۔جاں بحق پولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
پولیس کے مطابق حمیدشاہ نامی اسلام آبادپولیس کااہلکارگزشتہ روزہونےوالےپی ٹی آئی کےاحتجاج کےدوران26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کےتشددسےشدید زخمی ہوا تھا۔زخمی اہلکارکوپمزاسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکااور دورانِ علاج آج دم توڑ گیا۔
شہید عبدالحمید کی نمازجنازہ ڈی چوک میں ادا کی گئی جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، گورنر کےپی،آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں1988ءمیں بھرتی ہوئےاور وہ ایبٹ آباد کےرہائشی تھے۔عبدالحمید شاہ نے3ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکےریٹائرہونا تھا۔
واضح رہےکہ گزشتہ دو روزسےپی ٹی آئی کی جانب سےاحتجاج کاسلسلہ جاری ہے اوراس دوران پولیس اور مظاہرین کےدرمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں۔
تحریک انصاف کا مقصد صرف لاشیں گرانا تھا،عطا تارڑ
گزشتہ رات میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے وزیرِداخلہ محسن نقوی نےبتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے31اہلکار،پنجاب پولیس کے75اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکارکی حالت تشویشناک ہے۔