تحریک انصاف کا مقصد صرف لاشیں گرانا تھا،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار نے جو احتجاج کی کال دی تھی اس کا مقصد تھا کہ لاشیں گریں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا میڈیا سےگفتگو میں کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے تحریک انتشار نے جو احتجاج کی کال دی تھی اس کامقصد کیا تھا، ملک میں انتشار پھیلا کر یہ لوگ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ ان لوگوں کا مقصد تھا کہ لاشیں گریں، سسٹم کوڈی ریل کیا جائے، ملک میں عدم استحکام پھیلانے کےلیےاس طرح کےواقعات کیےجاتےہیں، یہ صرف ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنا چاہتےہیں جبکہ حکومت کی معاشی پالیسی کےادارےبھی معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن حکومت نے ن کی سازش ناکام بنادی، پولیس نے مظاہرین کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔لیکن پی ٹی آئی والوں نےپولیس اہلکار کواغوا کرکےتشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا کہ پی ٹی آئی2014والی صورتحال دہرانا چاہتے ہیں لیکن یہ ناکام ہوگئے ہیں اورحالات ٹھیک ہورہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ سیکیورٹی اہلکار جان ہتھیلی پر رکھ کر سخت موسم میں بھی ڈیوٹی کرتے ہیں، کچھ شرپسند عناصر نےاسلام آباد پولیس کے اہلکار کو شہید کیا، ہم پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت کو نہیں بھولیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب لاش گھر آتی ہےاورکہرام مچتا ہےتواس کا درد پی ٹی آئی والے نہیں سمجھتے، یہ لاشوں کے لیے ہی آئے تھے، اسلحے اورغلیلوں سےبھی لیس تھے۔یہ ملکی معشیت اورحالات خراب کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد یہی تھا کہ لاشیں گریں۔
پی ٹی آئی احتجاج کےدوران جاں بحق پولیس اہلکارکی نماز جنازہ ادا
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑنے کہا کہ یہ کہتےہیں خان نہیں تو کچھ نہیں اورجو ان کا ساتھ نہیں دیتے یہ ان کےخلاف منفی مہم چلاتےہیں لیکن ہم انہیں انتشار پھیلانےنہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ ملکی معیشت ٹھیک ہورہی ہے لیکن انہیں ملکی ترقی کا سفر ہضم نہیں ہورہا، یہ ملکی معیشت اورحالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔