اسرائیلی جارحیت جاری،غزہ میں مسجد،سکول پربمباری،24فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کی مسجد اور اسکول پروحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور93 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہےکہ حماس اس مسجد اور اسکول کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کےطورپراستعمال کررہی تھی۔

فلسطینی وزارت صحت نےاسرائیلی فوج کےبیان کومسترد کرتےہوئےبتایا کہ شہید اور زخمی ہونےوالوں میں اکثریت خواتین،بچوں اوربزرگ شہریوں کی ہے۔حملے میں مسجد اوراسکول سمیت متعدد رہائشی عمارتیں مکمل طور پرتباہ ہوگئیں۔ شہید ہونےوالوں کی تعداد24 سےزائد ہوگئی جب کہ 100کے قریب زخمی ہیں۔

یادرہےکہ غزہ کی وزارت مذہبی امورنےبتایا کہ گزشتہ ایک برس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سےغزہ میں ایک ہزار245 مساجد میں سے814 کومکمل طورپرتباہ ہوگئیں اور دیگر148 کونقصان پہنچا۔

فرانس نےاسرائیل کواسلحہ کی فراہمی روکنےکامطالبہ کردیا

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی بمباری میں مساجدکےساتھ ساتھ غزہ میں قائم60 میں سے19چرچ مکمل تباہ کردیےگئے۔مذہبی مقدس مقامت کوپہنچنےوالےنقصانات کا تخمینہ35 کروڑڈالرکےلگ بھگ ہے۔

Back to top button