پی ٹی آئی کا احتجاج ملتوی،ڈاکٹرز کی ٹیم کل عمران خان کا معائنہ کرے گی

تحریک انصاف نے15اکتوبر کا ڈی چوک پراحتجاج  ملتوی کردیا،حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی، ڈاکٹرز کل عمران کا معائنہ کریں گے

ذرائع کے مطابق حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔

پمز ہسپتال کی ٹیم عمران خان کامعائنہ کرے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔

محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو فیصلے سے آگاہ کردیا

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

مستقبل قریب میں نریندرمودی، ہم ساتھ مل بیٹھیں گے،نوازشریف

دوسری جانب تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شریک ہو گی۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں 15 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے  تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔

Back to top button