چین کےوزیراعظم کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حمایت کی یقین دہانی

چین کے وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور اس جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستانی عسکری حکام سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان اور چین کےدرمیان مختلف شعبہ جات میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چین اور پاکستان کے درمیان دفاع کےامورزیربحث

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشتگردی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔

واضح رہےکہ زیراعظم شہباز شریف اورچینی ہم منصب لی کیانگ کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبہ میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیےگئے۔

چین کے وزیراعظم 4روزہ دورے پرپہنچیں ہیں

چینی وزیراعظم لی چیانگ آج چارروزہ سرکاری دورےپروفد کےہمراہ ایئرچائناکے طیارے میں نورخان ایئربیس پرپہنچے جہاں وزیراعظم شہبازشریف نےان کا بھرپور استقبال کیا، گل دستے پیش کیےگئے،توپوں کی سلامی دی گئی۔

بعد ازاں چینی وزیرِاعظم لی چیانگ وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں،مسلح افواج کے دستوں نےمہمان کوگارڈ آف آنردیا سلامی پیش کی۔ شہباز شریف نےاپنے چینی ہم منصب کےاعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

مستقبل قریب میں نریندرمودی، ہم ساتھ مل بیٹھیں گے،نوازشریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نےدو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہء خیال کیا اورباہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی امورپربات چیت کی

Back to top button