حکومت نےپی ٹی آئی کے مطالبات پرجواب تیارکرنےکی تردید کردی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنویئر عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے مطالبات پرجواب تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنویئر عرفان صدیقی نےکہاہے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نےپی ٹی آئی کےچارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔یہ خبراور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے راہنمائی حاصل کرنےکےعمل میں ہیں انہوں نے کہا کہ حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے۔

 واضح رہے کہ عرفان صدیقی کے بیان سےکچھ دیر قبل ہی یہ خبرسامنے آئی تھی کہ حکومت نےپاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کےمطالبات پر جواب تیارکرتےہوئے9 مئی2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مستردکردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نےپی ٹی آئی کے 2 نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا، اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نےپی ٹی آئی کمیٹی کیلئےجواب تیارکرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ9 مئی جی ایچ کیو پر، کورکمانڈر کے گھر حملہ ہوا، اس روز شہدا کی یادگاروں اورمجسموں کی بے حرمتی کی گئی، اس دن منظم منصوبہ بندی سے فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کاموقف ہےکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا،9 مئی سےمتعلق عدالتوں میں چالان پیش ہو چکے، 9 مئی کا کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔

حکومتی جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کےمطالبات کا حقائق سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سےپی ٹی آئی کو جواب مذاکراتی کمیٹی کو چوتھےدور میں تحریری طور پرجواب دیا جائے گا۔

Back to top button